ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کا تحصیل بابوزئی کے علاوہ بنجوٹ میں کھلی کچہری کاانعقاد

0 137

سوات (بیورو رپورٹ)، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے تحصیل بابوزئی کے علاوہ بنجوٹ میں کھلی کچہری کاانعقاد کیاجس میں ضلع سوات کے تمام محکموں کے افسران کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنربابوزئی عامرعلی شاہ، معززین علاقہ اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر معززین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سوات کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جن میں زیادہ تر مسائل علاقے کے تعلیم، صحت،بجلی،سڑک کے تعمیر سے پہلے سوئی گیس لائن بچھانے،صفائی،صاف پینے کے پانی کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر،پولیس چوکی اور جنازگاہ کیلئے زمین کی ہمواری سے متعلق تھے ڈی سی سوات نے علاقے کے باشندوں کے مسائل بغور سنے کچھ مسائل جو ضلعی انتظامیہ کے دائرہ کار میں آتے ہیں، کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ باقی مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنرسوات یونین بنجوٹ میں ناقص کارکردگی پر برہم ہو گئے ڈی سی سوات نے متعلقہ یونین کونسل سیکرٹری اور دیگر سرکاری حکام کے خلاف انکوائری اور قانونی کاروائی کی ہدایت کردی ڈپٹی کمشنرسوات نے واضح کیا کہ کھلی کچہری کابنیادی مقصد سرکاری ملازمین کو عوام کے سامنے جوابدہ بناناہے اور عوام اور سرکاری ملازمین کے درمیان فاصلے مٹا کر عوامی مسائل کواُن کے دہلیز پر حل کرنا ہے انہوں نے تمام سرکاری حکام کوبھی سختی سے ہدایت کی کہ وہ عوام کی پورے اخلاص کے ساتھ خدمت کو یقینی بنائیں ان کے معروضات انتہائی نرمی اور شائستگی سے سنیں اور ان کا جلد از جلد حل یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کوبھی یقین دلایا کہ انکی پیش کردہ شکایات اور مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جائے گا جس کیلئے متعلقہ حکام کو واضح طور پر ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Facebook Comments