چیچہ وطنی میں سنگدل باپ نے بیوی اور 3بیٹیوں کو زہر دیدیا، 2 بچیاں جاں بحق

0 96

چیچہ وطنی: نواحی گاؤں 38 بارہ ایل میں سنگدل باپ نے اپنی تین کمسن بیٹیوں اور بیوی کو زہر دے دیا جب کہ 2 بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔

ملزم حق نواز ڈوگر نے بیوی کے آئے روز اپنی والدہ کے ساتھ جھگڑے سے تنگ آکر بچیوں اور بیوی کو کولڈ ڈرنک میں زہر ملا کر پلا دیا جس کے نتیجے میں 5سالہ نورین اور7سالہ سحرش اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ8سالہ سویرا اور ثناء بی بی کو حالت تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا۔

Facebook Comments