چین سے واپس آنیوالے پاکستانی طالب علم میں کرونا وائرس کا شبہ

0 135

خیرپور(صباح نیوز) : چین سے واپس آنے والے پاکستانی طالب علم میں کرونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا۔
خیرپور کا رہائشی شاہ زیب علی راہوجو ہفتے کے روز چین سے قطر کے راستے کراچی پہنچا ہے جہاں ایئرپورٹ پر اسے کلیئر کردیا گیا تاہم اس کی طبیعت بگڑگئی ہے اور کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔
سول ہسپتال پیر جو گوٹھ کے ڈاکٹرز اور عملہ شاہ زیب میں وائرس کا شبہ ظاہر ہونے کے بعد علاج سے انکار کرتے ہوئے وارڈ چھوڑ کر چلے گئے۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس مرض کا نہ علاج ہے اور نہ ہی ٹیسٹنگ کٹس ہیں۔سندھ میں علاج نہ ہونے پرشاہزیب نے اسلام آباد جانے کی کوشش کی تاہم ملتان ٹول پلازہ پر پولیس کی بھاری نفری نے شاہ زیب کو روکتے ہوئے واپس سندھ بھیج دیا ہے۔
شاہ زیب کو خیرپور کے علاقے گمبٹ کے ہسپتا ل پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس کی طبیعت بدستور خراب ہے۔شاہ زیب پچھلے پانچ ماہ سے چین کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا اور چین سے سکریننگ کلیئر ہونے کے بعد قطر ایئرپورٹ پر اس کی طبیعت خراب ہوئی۔ شاہ زیب اور اس کے بھائی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

Facebook Comments