چین سے ایک اور پرواز کراچی پہنچ گئی

0 140

کراچی:ایئرچائنا کی پروازسی اے 946 پاکستانی اور چینی مسافروں کو لے کر بیجنگ سے کراچی پہنچ گئی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بیجنگ سے کراچی پہنچنے والی پرواز ایئرچائنا سی اے 946 میں 23 چینی باشندے بھی سوار تھے۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک چینی باشندے کو ایئرپورٹ پر شک کی بنیاد پر روکا گیا تھا جبکہ اس چینی باشندے کے معائنے کے بعد اسے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

Facebook Comments