چین، کرونا وائرس، مزید 64ہلاک،تعداد 425 ہو گئی۔

0 113

بیجنگ(صباح نیوز):چین میں کرونا وائرس سے مزید 64افراد ہلاک ہو گئے ، ہلاکتوں کی تعداد 425 ہو گئی،
20 ہزار 500 افراد متاثر ہیں۔ ہانگ کانگ میں ایک اور کرونا وائرس کا مریض ہلاک ہو گیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جان لیوا کروناوائرس کے دنیا بھر میں بڑھتے سائے،
چین میں مزید 64 افراد ہلاک ہو گئے۔ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 425 ہوگئی جبکہ متاثرین کی تعداد 20 ہزار 500 تک پہنچ گئی۔ہانگ کانگ میں کروناوائرس سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ چین کی اعلی قیادت نے مہلک کرونا وائرس کے پھیلا ئو میں کوتاہیوں اور خامیوں کا اعتراف کیا ہے۔
چینی حکام نے جانوروں کی منڈیوں، جہاں سے یہ وائرس پھیلا، پر کریک ڈائون کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔ کرونا چین کی معیشت کو بھی متاثر کر رہا ہے۔گذشتہ روز چین میں نئے سال کے آغاز کی چھٹیوں کے بعد پہلے روز معیشت مندی کا شکار رہی۔
شنگھائی کمپوزم انڈیکس آٹھ فیصد کمی کا شکار رہا جو کہ گذشتہ چار برسوں میں سب سے بری کارکردگی تھی۔ ادھر دبئی میں کروناوائرس کے متاثرین سے اظہاریکجہتی کیلئے برج خلیفہ کو مختلف روشنیوں سے روشن کیا گیا۔

Facebook Comments