چرس پینے کی اجازت کیلئے شہری عدالت پہنچ گیا

0 66

کراچی: شہری نے 10 گرام تک چرس پینے کی اجازت دینے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا تاہم عدالت نے درخواست مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں 10 گرام چرس پینے اور رکھنے کی اجازت دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر اظہار برہمی کیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ یہ آپ کیسی درخواست لیکر آئے ہیں، کیا آپ چاہتے ہیں سب لوگ چرس پینا شروع کر دیں، بتائیں آپ پر کتنا جرمانہ عائد کیا جائے۔

درخواست گزار غلام اصغر سائین نے وزارت قانون وفاق و دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ میں غریب آدمی ہوں، مفاد عامہ کی درخواست لیکر آیا ہوں، 10 گرام چرس رکھنے پر جرمانہ بھی ختم کیا جائے، بڑے شریف لوگ پیتے ہیں، جسے پولیس تنگ کرتی ہے، دنیا کے بیشتر ممالک میں چرس پینے کی اجازت ہے، اس سے ملک کی آمدنی بڑھے گی، ریونیو بنے گا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ نہیں چاہیے ایسا ریونیو، آمدنی بڑھانے کے اور بھی جائز طریقے ہوتے ہیں، آپ کو پینا ہے تو ان ممالک میں چلیں جائیں، یہاں اجازت نہیں، ایسی درخواستیں عدالت میں کیوں لیکر آتے ہیں۔

Facebook Comments