چارسدہ پولیس کی بڑی کاروائی ۔ دو ہرے قتل کیس میں نامزد تین ملزمان گرفتار۔

0 108

چارسدہ(بیورو ریپورٹ)؛ چارسدہ پولیس کی بڑی کاروائی ۔ دو ہرے قتل کیس میں نامزد تین ملزمان گرفتار۔ ملزمان کی نشاندہی پر چھینی گئی گاڑی اور مقتولین کی نعشیں برآمد ۔ اغوا اور قتل میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی بہت جلد قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا (-ڈی ایس پی تاج محمد خان )
تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ چارسدہ میں ایس ایچ او تھانہ پڑانگ گل مالک اور انوسٹی گیشن آفیسر بشیر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ڈی ایس پی سٹی تاج محمد خان نے کہا کہ امسال 9جنوری کو اظہار اللہ ولد عبدالطیف نے تھانہ پڑانگ میں رپورٹ درج کر تے ہوئے کہا کہ سردریاب کی حدود سے ان کی گاڑی سوزوکی RIS/ 5178کو ڈرائیور امانت شاہ اور لوڈر لقمان کو نامعلوم افراد نے گاڑی سمیت اغواءکیا ہے جس کی باقاعدہ رپورٹ درج کی گئی ۔ ڈی آئی جی مر دان شیر اکبر خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی ا و چارسدہ عرفان اللہ خان کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ جس پر ڈی ایس پی سٹی تاج محمد خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پڑانگ گل مالک خان اور انوسٹی گیشن آفیسر بشیر خان سمیت ماہر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے جدید سائنسی خطوط کاروائی شروع کی اور تین ملزمان شاہ خالد ، نوید جان اور جواد کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کر دی ۔ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم کیا اورگرفتار ملزمان شاہ خالد اور نوید جان کی نشاندہی پر دونوں مقتولین کی نعشوں کو تھانہ اکبر پورہ سے برآمد کیاجبکہ گاڑی کو جلی ہوئی حالت میں تھانہ اکوڑہ خٹک کے حدود سے برآمد کیا۔ ڈی ایس پی سٹی تاج محمد کے مطابق واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی عنقریب قانو ن کے کٹہرے میں لا یا جائیگا۔

Facebook Comments