چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا ایم این اے نفیسہ شاہ کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کا سخت نوٹس۔

0 95

اسلام اباد (بیورو ریپورٹ)سینیٹر رحمان ملک کا ایف آئی اے و پی ٹی اے کو نفیسہ شاہ سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف کاروائی کے احکامات،

ایف آئی اے و پی ٹی اے کردار کشی مہم میں ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے والوں کی سراغ لگائے، سینیٹر رحمان ملک

ایسی بےبنیاد و منگھڑت افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کی تحت کاروائی کیجائے، سینیٹر رحمان ملک

ڈی جی ایف آئی اے و پی ٹی اے نفیسہ شاہ کیخلاف منفی پروپیگنڈہ پر کمیٹی کو 5 دن میں رپورٹ دے، سینیٹر رحمان ملک

Facebook Comments