پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد کا پشاور پریس کلب کا دورہ ، نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور گلدستے پیش کیئے،

0 60

پشاور ( جنرل رپورٹ): پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد نے پشاور پریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پر طارق رحیم وجاہت اللہ خان بھی موجود تھے ، سینیٹر روبینہ خالد نے پشاور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور گلدستے پیش کیئے، اپنے تہنیتی پیغام میں پشاور پریس کلب کے نئے صدر سید بخار شاہ باچا اور جنرل سیکریٹری عمران یوسفزئی سیکرٹری اطلاعات عزیز بونیری سمیت تمام عہدیدارن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزدیِ صحافت و اظہار کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ہو سکتی میڈیا کی آزادی کی جدوجہد میں پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح آپ کے ساتھ ہے پریس کلب کی نومنتخب کابینہ اراکین کی فلاح و بہبود کے لئے متحد ہو کر خدمت کریں گی صحافت معاشرے کا چوتھا ستون ہے صحافی عام عوام کی آنکھ اور کان کی کردار ادا کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جدوجھد آزادی صحافت و اظہار میں صحافی برادری کے ساتھ مکمل طور پر ساتھ ہے پیپلز پارٹی میڈیا عہدیداروں کے ساتھ مل کر ان عناصر کے خلاف لڑتی رہے گی جو اظہار رائے پر قد غن لگانے کی کوشش کریں گے، انہوں نے کہا کہ نومنتخب عہدیداران کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے میڈیا کا گلا دبانے کے خلاف فعال کردار ادا کریں گے آمریتیں ہوں کہ کٹھ پتلی حکومتیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے لیئے آواز اٹھائی ہے پیپلز پارٹی میڈیا پرسنز کے ساتھ مِل کر ان عناصر کے خلاف لڑتی رہے گی جو میڈیا کو اپنی من پسند پالیسی کے ذریعے کنٹرول کرنا چاہتے ہیں پیپلز پارٹی جدوجہد برائے آزدیِ صحافت و اظہار میں پیپلز پارٹی مکمل طور صحافیوں کے ساتھ ہے۔

Facebook Comments