پیرصابرشاہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

0 56

ہری پور: خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلی پیرصابرشاہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلی پیرصابرشاہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس متعلق صابرشاہ کا کہنا ہے کہ ایک دن قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اپنے گاؤں سری کوٹ ہری پورمیں ہی خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے فعال کیسزکی تعداد 29 ہزارسے زائد ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 33 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

Facebook Comments