پنجاب میں جھینگا کے فروغ سے انسانی خوراک کے لازمی جز پروٹین کی کمی پوری کی جاسکتی ہے، صوبائی وزیر ماہی پروری پنجاب ملک اسد کھوکھر۔

0 105

راولپنڈی/اسلام آباد(پیام خیبر نیوز) صوبائی وزیر ماہی پروری پنجاب ملک اسد کھوکھر نے کہا ہے کہ پنجاب میں جھینگا کے فروغ سے انسانی خوراک کے لازمی جز پروٹین کی کمی پوری کی جاسکتی ہے اور اس سلسلے میں عوامی سطح پر شعوری آگاہی کے ساتھ ساتھ جھینگا کی پیداوار میں اضافہ کے لیے بھی عملی ا قدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں یہ بات راولپنڈی میں محکمہ ماہی پروری کے افسران کے ایک اجلاس کے دوران کی۔انہوں نے کہا کہ مچھلی ہر موسم میں پسند یدہ ترین خوراک تصور کی جاتی ہے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر محکمہ ماہی پروری کی طرف سے فش فارمنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مختلف سطح پر ایسے پروگرام اور منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن سے لوگوں کو اس سیکٹر کی طرف راغب کیا جارہا ہے۔صوبائی وزیر ماہی پروری نے افسران سے کہا کہ وہ عوام میں جھینگا کی افادیت اور اہمیت اجاگر کریں اور ایسے افراد کو ہر ممکن سہولیات اور راہنمائی فراہم کریں جو مچھلی کی پیداوار میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ڈائریکٹر ایڈمن فشریز ہیڈکوارٹر ڈاکٹر محمد عابد نے اس موقع پر صوبائی وزیر ماہی پروری کو بتایا کہ فشریز راولپنڈی کے زیراہتمام اب تک ہزاروں کی تعداد میں فش فارمنگ کی ترقی کی سہولیات فراہم کی جاچکی ہیں اور تربیت حاصل کرنے والے فش فارمرز نے اپنے فش فارم بھی قائم کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Facebook Comments