پلوامہ میں بھارتی فوج کے خلاف مظاہرے، بڈگام اورسرینگر میں فوج کا سرچ آپریشن

0 147

پلوامہ، (ساوتھ ایشین وائر)؛ مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے قلم آباد میں حریت پسند عوام نے بھارتی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مظاہرین نے بھارتی فوجیوں پر آتشی کانگڑیاں پھینکیں اور زبردست پتھراؤ کیا ، جواباً بھارتی فوجیوں نے اندھادھند ہوائی فائرنگ کی ۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کی شام پلوامہ کے علاقے قلم آباد میں بھارتی فوجیوں نے شہریوں کو تشدد اور مارپیٹ کا نشانہ بنایا اور دکانوں کی توڑپھوڑ کی ، جس کے خلاف عوام نے سڑکوں پر بھارتی فورسزکے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اہلکاروں پر زبردست پتھراؤ کیا اور کوئلوں سے دہکتی ہوئی آتشی کانگڑیاں پھینکیں۔
سکیورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع کے بعد تلاشی اور محاصرے کی مہم ہفتے کے روز بھی جاری رکھی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ابھی تک عسکریت پسندوں کے وہاں موجود ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ذرائع نے کہا کہ راشٹریہ رائفلز، جموں و کشمیر کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے خفیہ اطلاع کے بعد بڈگام کے آراپورا، چاڈورا میں مشترکہ مہم شروع کی۔
ذرائع نے کہا کہ ‘سبھی راستوں کو بند کردیا گیااور گھروں میں تلاشی لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ احتیاط کے طور پر نزدیکی کیمپوں سے عسکریت پسندوں کو پکڑنے کی کوشش میں اضافی سکیورٹی فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہاں اب بھی سکیورٹی فورس تعینات ہیں اور اس علاقے کی طرف جانے والے تمام راستوں کو خار دار تاروں سے بند کر دیا گیا ہے۔ تلاشی مہم اگرچہ رات کو روک دی گئی تھی لیکن عسکریت پسندوں کے موجود ہونے کی اطلاع کے بعد تلاشی مہم دوبارہ شروع کی گئی۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی فوج نے سرینگر کے مضافاتی علاقے کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا اور گھر گھر تلاشی کارروائیوں کے دوران لوگوں کو ہراساں کیا۔

Facebook Comments