پشاور میں گل پانڑا کے بعد ایک اور خواجہ سرا قتل

0 89

پشاور میں دو روز قبل قتل ہونے والا خواجہ سرا گل پانڑا کے بعد ایک اور خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا۔

پشاور میں دو روز قبل نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والا خواجہ سرا گل پانڑا کے قتل کا معاملہ سلجھا ہی نہیں تھا کہ آج صوابی میں خواجہ سرا بھائی کے ہاتھوں قتل ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ محمد سعد نامی خواجہ سرا کو اس کے بھائی نے قتل کیا، سعد راولپنڈی میں ڈانس کا پروگرام کرکے گھر واپس آیا تو اس دوران اس کی اپنے بھائی سے تلخ کلامی ہوئی اور خواجہ سرا کے 14 سالہ بھائی نے ڈانس پروگرام کی تقریبات میں شرکت کی وجہ سے محمد سعد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں 2015 سے اب تک قتل کیے جانے والے خواجہ سراؤں کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔

Facebook Comments