پشاور میں قائم (پوسٹ آفسسز) ڈاکخانوں کا سٹا ف مقررہ وقت سے پہلے غائب ہونے لگے،،ڈاکخانوں کو تالا،،شہری رل گئے

0 104

پشاور شہر میں عوام کی سہولت کیلئے قائم ڈاکخانوں کا سٹاف مقررہ اوقات سے قبل چھٹی کر کے غائب ہوجاتا ہے۔۔مذکورہ سٹاف مقررہ وقت سے دو اور تین گھنٹے پہلے چھٹی لیکر رفو چکر ہوجاتا ہے۔۔جس کی وجہ سے مختلف ڈاکخانوں میں بلوں، اور دیگر کاموں کیلئے آنیوالے شہری واپس چلے جاتے ہیں ۔۔نیرون گنج گیٹ پھندو اڈے سے متصل ڈاکخانے کام کے سلسلے میں ائے ہوئے ایک شہری کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی آتا ہے تو ڈاکخانے کو تالہ لگا ہوتا ہے جس کی وجہ سے اسکا دن ضائع ہوجاتا ہے۔اسی طرح دیگر شہریوں نے بھی کہا کہ جب ڈاکخانہ کھلا ہوتا ہے تو سٹاف یوٹیلیٹی بلز جمع نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ سٹاف پورا نہیں ہے۔۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فی الفور ان ڈاکخانوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھے اور سٹاف کی کوتاہیوں اور غفلت کا نوٹس لے تاکہ عوام کی مشکالت کا ازالہ ہو سکے۔۔۔

Facebook Comments