پشاور میں سستے داموں آٹے کی فروخت کیلئے مختلف علاقوں میں 25 پوائنٹس قائم

0 83

پشاور: محکمہ خوراک کی جانب سے پشاور میں سستے داموں آٹے کی فروخت کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں 25 پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

پشاور میں سستے داموں آٹے کے سرکاری تھیلوں کی فروخت کے لئے محکمہ خوراک کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں 25 آٹا پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں۔

شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے 860 روپے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا فراہم کیا جانے لگا، 25 پوائنٹس پر سرکاری نرخ کے مطابق 860 روپے میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ مل رہا ہے۔

راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کا کہنا ہے کہ ہر سال اکتوبر کے مہینے میں سرکاری کوٹہ ریلیز کیا جاتا ہے تاہم عوام کو ریلیف دینے کے لئے 2 مہینے قبل جولائی میں سرکاری کوٹہ ریلیز کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments