پشاور موٹروے پر گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

0 101

پشاور: موٹروے ٹول پلازہ کے قریب اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی چمکنی کے مطابق پشاورموٹروے ٹول پلازہ کے قریب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اورملزم کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

ڈی ایس پی کے مطابق ناکہ بندی پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے  278  پستول، 40 بندوقیں اور 5 ہزار کاتوس برآمد کرلئے گئے، اور اسلحہ اسمگلر کو گرفتارکرلیا جس کا تعلق ضلع ملاکنڈ سے ہے، ملزم کے خلاف تھانہ چمکنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور  مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

Facebook Comments