پشاور جیل میں قیدیوں کو منشیات سپلائی کرنے والا اہلکار نوکری سے برخاست

0 74

پشاور: سینٹرل جیل میں قیدیوں کو منشیات سپلائی کرنے والا اہلکار نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

 سینٹرل جیل پشاور انتظامیہ نے اپنے ہی اہلکار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جیل میں قیدیوں کو منشیات سپلائی کرنے والے اہلکار کو  نوکری سے برخاست کردیا۔

کانسٹیبل سیف اللہ سے تلاشی کے دوران  25 گرام آئس، 50 گرام ہیروئن اور 80 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم سیف اللہ کے خلاف تھانہ شرقی میں ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی۔

Facebook Comments