پشاور : تہانہ بھانہ ماڑی کی حدود رامداس چوک میں ٹریفک پولیس اہلکار کی گاڑی والے پر فائرنگ۔

ٹریفک پولیس اہلکار پھر بھی اپنی غلطی تسلیم کرنے سے انکاری پولیس افسران موقع پر موجود

0 106

پشاور(کرایم رپورٹ) ٹریفک پولیس اہلکار نے اشارے پر روکے ایک سوزوکی بولان والے کو موبائل فون پر بات کرنے سے روکا ۔ چونکہ روکنے والا کانسٹیبل تھا تو دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد وہاں کھڑے ٹریفک پولیس اہلکار کار لفٹر مداخلت کرتے ہوئے بیچ روڈ میں اسکی گاڑی کو ہوا میں اٹھا لیا ۔
سوزوکی بولان والے نے گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش کی جس پر وہاں کھڑے لوگوں نے اسے روک لیا
واقع کے دوران قریب کھڑے ٹریفک پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی جس کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے اور وہاں کھڑے لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا ۔
وہاں پر موجود لوگوں کے مطابق غلطی پولیس اہلکار کی تھی جس نے گاڑی کے مالک کو سمجھانے کی بجائے زد کوب کیا اور اسکی گاڑی کو بیچ سڑک میں اٹھاتے ہوئے اس پر فائرنگ کی اور اس دوران روان ٹریفک کو متاثر کیا۔
ٹریفک پولیس اہلکار پھر بھی اپنی غلطی تسلیم کرنے سے انکاری، پولیس افسران موقع پر موجود تھے۔

Facebook Comments