پشاورپولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ نا کام بنا کر 3دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا

0 76

پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کے دوران صوبائی دارلحکومت پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ نا کام بنا کر 3دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 4کلو گرام سے زائد بارودی مواد 3عدد پستول ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز،الیکٹر ک فیوز،نٹ بولٹ وغیرہ اور موٹر سائیکل بر آمد کرلیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے بتایا جا تا ہے ملزمان سے مزید انکشافا ت کی توقع کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطا بق افسران با لا کو باوثوق زرائع سے خفیہ اطلاع ملی کہ چند تخریب کا ر عنا صر درہ آدم خیل سے با رودی مواد کے ہمراہ تخریب کاری کی غرض سے پشاور میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے اطلا ع کے پیش نظر پشاور کے داخلی اور خارجی راستوں پر فل پروف ناکہ بندیاں لگا نے اور چیکنگ کا سلسلہ سخت کرنے کی ہدایت کی،جس پر ایس پی صدرڈویژن عبد السلام خالد کی نگرانی میں سی ٹی ڈی پشاور کے ہمراہ ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ اور ایس ایچ او تھانہ متنی ملک احمد نے متنی کے علاقہ میں ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل نمبر 6241 پرسوار تین افراد کونہایت حکمت عملی کیساتھ روک کر بی ڈی یو ٹیم نے چیکنگ کرنے پر ان کے قبضے سے 4کلو گرام سے زائد بارودی مواد2 عدد9mm جبکہ ایک 30 بور پستول، ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز،الیکٹر ک فیوز اورنٹ بولٹ وغیرہ بر آمد کرلیا ہے، گرفتار افراد کی شناخت بلال،عبد القدیرساکنان ضلع خیبراور اختیار گل سکنہ ضلع مہمند سے ہوئی،جو ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے بتایا جا تا ہے جن سے مزید انکشافا ت کی توقع کی جا رہی ہے۔

Facebook Comments