پشاورجماعت اسلامی یوتھ کا عزم پاکستان یوتھ کنونشن تاریخی ہوگا۔ عتیق الرحمن 

0 148
پشاور(یواین پی)  امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو پشاور میں جماعت اسلامی یوتھ کا کنونشن تاریخی ہوگا جس کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ کنونشن میں پورے صوبے سے ہزاروں نوجوان شریک ہوں گے۔پشاور میں کنونشن کے تیاریوں کے سلسلے میں 51 مقامات پر کیمپس لگائیں گے۔ ویلج کونسل کے سطح پر تنظیم سازی اور ممبر سازی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ ملک کے نوجوان شدید ذہنی اضطراب کا شکار ہیں۔ تبدیلی کے لیے ووٹ دینے والے بھی حیران و پریشان ہیں۔ جس قیادت کو وہ باصلاحیت سمجھتے تھے وہی نااہل اور ناکام ثابت ہوئے۔  جماعت اسلامی نوجوانوں کی حقیقی ترجمان ہے۔ جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم پر نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ترقی کی منازل طے کرنا ہوں گی۔وہ دفتر جماعت اسلامی پشاور میں جماعت اسلامی یوتھ کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔عتیق الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوتھ کنونشن کے موقع پر نوجوان عزم کریں گے کہ قائد اعظم کے پاکستان کو بحال کریں گے علامہ اقبال کے فکر کے مطابق پاکستان کو اسلامی اور خوشحال بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یوتھ کنونشن میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نوجوانوں کا مستقبل کا روڈ میپ دیں گے۔
Facebook Comments