پسکو اکوڑہ خٹک کی کنڈے ہٹانے والی ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ایس ڈی او اوردیگر اہلکاروں کو توصیفی سرٹیفیکٹ س اورچیکس دئیے گئے،

پسکوکو اپنے ان افسران اوراہلکاروں پرفخرہے جنھوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے اپنی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا، چیف ایگزیکٹیوپسکوانجینئرڈاکٹر

0 101

اکوڑہ خٹک(بیورو رپورٹ) وفاقی وزارت توانائی اورچیف ایگزیکٹیو پسکوانجینئرڈاکٹرمحمدامجدخان کی ہدایت پر بجلی چوری اورکنڈہ مافیا کے خلاف مہم پورے صوبے میں جاری ہے،جس کے تحت دن رات صوبے کے تمام سرکلز کے متعلقہ سب ڈویژنز سے منسلکہ علاقوں میں کاروائیاں جاری ہیں، گذشتہ دنوں کنڈوں کے خلاف جاری ایک کاروائی میں پسکو اکوڑہ خٹک کے ایس ڈی او نورحسین، محمدفیاض لائن مین,سیدقیصر گل میٹرریڈر اور محمدمفید اسسٹنٹ لائن مین پر مشتمل ٹیم نے خادری جہانگیرہ میں رات کے اوقات میں چھاپہ مارتے ہوئے 5 کنڈوں کو اتار لیا گیا،واپسی پر جب ٹیم کاروائی مکمل کرکے جارہی تھی کہ اسی اثنا میں ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ڈی او نورحسین زخمی ہوگئے جبکہ باقی افراد معجزانہ طورپربچ گئے،
محمد امجدخان نے آج ایس ڈی او نورحسین کے گھرجاکر ان کی خدمات کے اعتراف کے طورپر ان کوتوصیفی سرٹیفکیٹ اور ایک لاکھ روپے کا چیک دیا،اس موقع پر سیکریٹری وزات توانائی عرفان علی نے ایس ڈی او نورحسین سے فون پر ان کی خیریت دریافت کی،ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اورکنڈہ مافیا کے خلاف ان کی بھرپورکاوشوں پر ان کو شاباش دی، واضح رہے کہ سیکریٹری وزارت توانائی عرفان علی وقوعہ کے فوری بعد پشاورتشریف لائے تھے اور ایس ڈی اونورحسین کی عیادت کی تھی،
بعدازاں چیف ایگزیکٹیو پسکو نے نوشہرہ کینٹ ڈویژن میں دیگراہلکاروں محمدفیاض،سیدقیصرگل اور محمدمفید کو توصیفی سرٹیفیکٹس اور ہرایک کو 25 ہزار روپے کے چیکس بھی دئیے، اس موقع پر صوبائی چیئرمین یونین حاجی محمداقبال خان بھی موجود تھے،
چیف ایگزیکٹیو پسکو انجینئرڈاکٹرمحمدامجد خان نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف مہم بغیرکسی امتیاز کے جاری رہے گی اور کسی کو بھی ناجائز اورغیرقانونی کنکشن نہیں لینے دیا جائے گا،پسکو نے صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے بجلی چوری کے خلاف مہم میں بھرپورتعاون اورتحفظ فراہم کیا ہے، وزیراعلی صوبہ خیبر پختونخوا نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں پسکوکے ساتھ مکمل اوربھرپور تعاون کریں،تاکہ صوبہ سے بجلی چوری کا خاتمہ کیا جاسکے،

Facebook Comments