پاک افغان کی سرحد کوتجارت کیلئے کھولنا خوش آئند ہے،شاہد خان

0 116

ملاگوری: پاک افغان سینٹرل ایشیاء ہیڈ کنونئیراور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہد خان شینواری نے ضلع خیبر کی سب تحصیل ملاگوری کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان کی سرحد کوتجارت کیلئے کھولنا خوش آئند ہے اوراس پر پاکستان اور افغانستان کے غریب عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتہائی مشکور و ممنون ہے۔ دونوں ملکوں کے عوام انتہائی غریب و پسماندہ ہے مگر اس کے کھولنے سے دونوں ملکوں کے عوام کو ریلیف مل سکیں گی۔شاہد خان شینواری نے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا جس کو عملی شکل دی گئی اور پاک افغان سرحد کو کھول دی گئی۔ انہوں نے کہا ملاگوری میں موجود ماربل کارخانوں کے مسائل کو حل کرانے کیلئے بہت جلد مالکان سے میٹنگ کی جائے گی جس میں انہیں درپیش مسائل کو فوری حل کیلئے تمام تر وساء ل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاگوری کا علاقہ انتہائی پسماندہ ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہے جبکہ مقامی لوگوں کو پینے کیلئے صاف پانی تک دستیاب نہیں ہے جس کے حل کیلئے وہ صوبائی اور وفاقی سطح پر اقدامات کریں گے۔شاہد شینواری نے کرونا سے متاثرہ خاندانوں کے بہت جلد ریلیف پیکچ دینے کا بھی اعلان کیا۔ وہ تعزیت کیلئے مختلف مقامات پر گئے جہاں پر انہوں نے ان کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ملاگوری کے صدر ملک نواز میر ملاگوری، ملک عنایت میر و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Facebook Comments