پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات،عوام کے مابین احساس اور درد کا رشتہ ہے:فردوس عاشق اعوان

0 122

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) :وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ زندہ قومیں معاشی مفادات پر اخلاقی روایات کو ترجیح دیتی ہیں، پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات، عوام کے مابین احساس اور درد کا رشتہ ہے، اپنی مذہبی اور معاشرتی شناخت کے تحفظ کیلئے ایران کسی بھی حد تک جا سکتا ہے،ہمیں ایران سے بہت سے شعبوں میں استفادہ کی ضرورت ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،دونوں ملکوں کے عوام کے مابین احساس اور درد کا رشتہ ہے،دنیا نے ایران کا مثبت تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ ایران کے متعدد دورے کیے ہیں،
ایران کو بہت قریب سے سمجھتی ہوں،ایرانی قوم محنتی اوراپنے ملک سے وفادار ہے، اپنی مذہبی اور معاشرتی شناخت کے تحفظ کیلئے ایران کسی بھی حد تک جا سکتا ہے،ہمیں ایران سے بہت سے شعبوں میں استفادہ کی ضرورت ہے، زندہ قومیں معاشی مفادات پر اخلاقی روایات کو ترجیح دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم مشکل حالات میں بھی نظریات پر سمجھوتہ نہیں کرتی، ایران نے40سال تک معاشی پابندیوں کا بہادری سے سامنا کیا،دنیا میں ایران کی پسماندہ روایات کا بے بنیاد پراپیگنڈا کیا گیا۔
انہوں نےکہاکہ ایران میں خواتین کومکمل حقوق اورسیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے،ایرانی خواتین زندگی کےہرشعبےمیں اپناکرداراداکرتی دکھائی دیتی ہیں،لباس کسی شخص کا ذاتی معاملہ ہےاس بنیاد پررکاوٹیں کھڑی نہیں کی جانی چاہیں۔انہوں نے کہا کہ ایرانی فلموں میں اسلامی ہیروز کی زندگی کی صحیح معنوں میں عکاس ہے،
ایران نے اپنی فلم میں دوسروں کی بجائےاپنےاوراسلامی کلچر کوفروغ دیا،ایرانی سینماسےپاکستانی قوم کو روشناس کرائیں گے،ایران اور پاکستان کے باہمی تعاون سے فلمیں بنائی جائیں گی، ویران سینما کو پھر سے آباد کرنا ہے،قوم کواسلامی تاریخ اور نظریات سے متعارف کرانا ہے،اسلامی تاریخ، نظریات اور کلچرپر بنائی گئی فلموں کا اردو میں ترجمہ کیاجائےگا،آنےوالےدنوں میں ایرانی فلمیں پاکستانی سینماکی زینت بنیں گی۔

Facebook Comments