پاکستان اناج اور غلے کا گودام ہے لیکن غریب عوام آٹا اور روٹی کے پیچے خوار ہورہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت میں لوگوں کی چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن

0 199

پشاور(جنرل رپوورٹ): امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن نے کہاہے کہ موجودہ مہنگائی سے غریب عوام کی کمرٹوٹ گئی ہیں تحریک انصاف کی حکومت میں لوگوں کی چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں پاکستان جیسے زرعی ملک میں لوگوں کو گندم، آٹا اور روٹی نہیں مل رہی، اٹھارہ ماہ میں لوگوں کی چیخیں نکل گئیں، پاکستان اناج اور غلے کا گودام ہے لیکن غریب عوام آٹا اور روٹی کے پیچے خوار ہورہے ہیں اور قطاروں میں پیسے ہاتھوں میں لیے سارا دن کھڑا رہتے ہیں اور جو آٹا خریدتے ہے وہ انسان تو کیا جانور بھی نہیں کھاتے اس ملک کو بحرانوں سے نکلنا کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہیں۔ زرعی ملک میں روٹی اور آٹا نہ ملنا سمجھ سے بالاتر ہے، آٹے کی ایک بوری کیلئے لوگوں کو قطاروں میں کھڑے ہوکر خوار ہونا پڑتا ہے، بحران کی اصل وجہ حکومت کی نااہلی اور کرپشن ہے جہانگیر ترین اس ساری مہنگائی کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہاکہ آٹا اور ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد بنی گالہ سے نکلنے والی چیخوں کی آواز اب عوام میں سنائی دے رہی ہے اور مہنگائی اور غربت کے ستائے عوام ہوشربا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں،حکمرانوں کی آپس کی لڑائی نورا کشتی اورمہنگائی سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے ہے۔ تمام بحرانوں کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں۔پی ٹی آئی نے نئے پاکستان کی جگہ مہنگااور بحرانوں والا پاکستان دیا ہے، یہ تحریک انصاف نہیں تحریک بحران ہے۔پی ٹی آئی اور مہنگائی ایک ہی چیز اور لازم و ملزوم ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی دفتر میں مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امراءحاجی محمداسلم خان ، حافظ حشمت خان ، بیرسٹرجاوید خان مومند ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز افتخار احمد ، ڈاکٹر جمال الدین ، اکرام شاہ ، حاجی عبداللہ گل اوراراکین مجلس شوریٰ بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عتیق الرحمن نے کہاکہ آٹے اور گندم کے بحران نے ثابت کردیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کی تکلیفوں میں اضافہ کیا ہے بجلی اور گیس تو پہلے ہی غائب تھے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اس کے باوجود مزید ٹیکسز لگائے جارہے ہیں۔

Facebook Comments