ٹائون ون انتظامیہ کا دلہ زاک ر وڈ پر تجاوزات ختم کرنے حوالے سے 12 فروری تک مہلت ‘ مہلت کے بعد گرینڈ آپریشن کیاجائیگا’ ریاض اعوان

0 75

پشاور (جنرل رپورٹ) ٹائون ون کے ایڈمنسٹریٹر سلیم خان کی ہدایت پر نئے تعینات ہونے والے ٹی او آر ریاض اعوان نے اے ٹی او آر ایازدرانی ‘ چیف ڈیمالشنگ انسپکٹرز قیصر باچہ ‘ فضل محمود انفورسمنٹ آفیسر ارباب شہزاد اور دیگر سٹاف کے ہمرا ہ دلہ زک روڈ کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے تمام دکانداروں کو تجاوزات ختم کرنے کی ہدایات جاری کردی اس دوران انہوں نے دکانداروں کو 12 فروری کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے تجاوزات خود ختم کرنے کی ہدایت کردی اور کہاکہ 12 فروری سے قبل اپنی اپنی دکانیں اپنی حد میں رکھیں اور تجاوزکرنے سے گریز کریں بصورت دیگر 12 فروری کے بعد گرینڈ آپریشن کیاجا ئیگا اور کسی کے ساتھ کو ئی رعایت نہیں کی جائیگی ۔

Facebook Comments