ومن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کی سینئرنائب صدرآسیہ جہانگیر خان نے مسزفطرت الیاس بلور کی وویمن چیمبرمیں بے جامداخلت پراحتجاجاًاستعفیٰ

0 92

وومن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کی سینئرنائب صدرآسیہ جہانگیر خان نے مسزفطرت الیاس بلور کی وویمن چیمبرمیں بے جامداخلت پراحتجاجاًاستعفیٰ دیدیا۔اپنے استعفے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ فطرت الیاس بلور جن کے پاس وویمن چیمبرمیں کوئی عہدہ نہیں ،کی مسلسل مداخلت انکے کام میں خلل کاباعث بن رہاتھا اسکے علاوہ وویمن چیمبرکے دفترمیںفطرت الیاس کابراجماں رہنے سے بھی چیمبرکے امور متاثرہورہے تھے جس کی وجہ سے مستعفی ہونے کافیصلہ کیاان کاکہناتھاکہ فطرت الیاس بلور وویمن چیمبرکی فنانس کمیٹی پراپنی اجارہ داری چاہتی تھی کمیٹی میں میری شمولیت پربھی فطرت الیاس نے اعتراض کیاچیمبرمیں گھرکی ملازموں تک کونمائندگی دی گئی ہے انٹرپرینیورکی حق تلفی کی جارہی ہے اگرفطرت الیاس سمجھتی ہے کہ انکے شوہرالیاس بلور کی وویمن چیمبرکےلئے خدمات ہیں تو ادارے کسی کے جاگیرنہیں کہ جب کوئی چاہے اسے اپنے ذاتی مفاد کےلئے استعمال کرے۔آسیہ جہانگیرجوکہ سابقہ نگران صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئراینڈوویمن امپارمنٹ رہ چکی ہیں ،نے مزید کہاکہ انہوں نے بحیثیت نگران وزیرخواتین کے حقوق کےلئے کام کئے وہ عملی کام پریقین رکھتی ہیں ایسے حالات میں کہ جہاں آپ کے ہاتھ پاﺅں باندھ دئیے جائیں ، وومن چیمبرمیں سینئرنائب صدرکاعہدہ اپنے پاس رکھناوقت کاضیاع ہونے کے علاوہ کچھ نہیں ہے

Facebook Comments