وزیر سب ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون مسلسل جاری،دو ہزار گرام چرس اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

0 135

بنوں(کرایم رپورٹ) ڈی آئی جی بنوں عبدالغفور آفریدی اور ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی ہدایت پر وزیر سب ڈویژن پولیس کی سرکل آفیسر شیر اکبر خان کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاون جاری ہے سوموار کے روز سرکل آفیسر شیر اکبر خان،ایس ایچ او تھانہ وزیر سب ڈویژن حفیظ الرحمن،انچارج چوکی پنگ حسن گل،اے ایس آئی ہمایون، چوکی انچارج سلگزی رحمت ولی،اے ایس آئی رضوان و دیگر نفری پولیس نے علاقہ پنگ، خڑہ غوڑہ، سواری ڈوگ،زیئڑ، تلگئی پہاڑ ، سٹھی کلہ اور گمبتی میں منشیات فروشوں کے خلاف چھاپے لگائے زدول ولد موسم ایمر زئی تلگئی پہاڑ اور عید محمد عرف عیدو ولد خان ہیڈ پہاڑ کے مکان پر چھاپہ زنی کی ، اس دوران پولیس نفری کو دیکھتے ہی ملزمان منشیات اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے،منشیات فروش زدول کے مکان سے ایک کلو گرام چرس جبکہ عید محمد عرف عیدو کے مکان سے ایک کلو گرام چرس اور ہنڈا موٹر سائیکل برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت الگ لگ مقدمات درج کئے، مذکورہ ملزمان اس سے پہلے بھی پولیس مقابلے اور منشیات فروشی کے مقدمات میں مطلوب ہیں،ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں سرکل آفیسر شیراکبر خان نے کہا کہ وزیر سب ڈویژن کو منشیات فری بنانے تک یہ کریک ڈاون جاری رہے گا ، منشیات فروشوں کو تنبہیہ کرتے ہیں کہ منشیات کے اس مکرو دھندے سے کنارہ کشی اختیار کریں ورنہ منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
ترجمان بنوں پولیس

Facebook Comments