وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اہم دورہ پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے

0 95

وزیر خارجہ(دورہء قطر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اہم دورہ پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے

دوحہ ہوائی اڈے پر وزارتِ خارجہ قطر کے اعلیٰ حکام،قطر میں پاکستان کے سفیر سید احسن رضا شاہ اور پاکستانی سفارت خانے کے سنیر افسران نے وزیرخارجہ کا خیر مقدم کیا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دوحہ میں اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی سے اہم ملاقات کریں گے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دوحہ میں  قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی سے ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، "افغان امن عمل ” اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

قطر کے ساتھ پاکستان کے تاریخی،برادرانہ تعلقات ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان،قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین کثیر الجہتی تعاون کو بڑھانے کا متمنی ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی‌

وزیر خارجہ نے اپنے قطری ہم منصب کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے 80 لاکھ معصوم کشمیری گذشتہ پانچ ماہ سے مسلسل لاک ڈاؤن ،قید و بند کی صعوبتوں سمیت طرح طرح کے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں

مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمان بھارتی استبداد سے نجات حاصل کرنے کیلئے اقوام_عالم بالخصوص مسلم امہ کیطرف دیکھ رہےہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی پر قابو پانے کیلئے، سفارتی کاوشیں بروئے کار لانے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ ء خیال ہوا

خطے میں محاذ آرائی کسی فریق کے لیے سود مند نہیں ہوگی -ضرورت اس امر کی ہے کہ معاملات کو سفارتی کوششیں بروئے کار لاتے ہوئے ، مذاکرات کے ذریعے سلجھانے کی کوشش کی جائے مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے اپنے قطری ہم منصب کو خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاکستان کی طرف سے جاری کاوشوں سے بھی آگاہ کیا

افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مخلصانہ، مصالحانہ کوششوں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

افغان طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات کی بحالی سے ،چالیس سالہ طویل محاذ آرائی کے خاتمے اور خطے میں قیام_امن کی راہ ہموار ہونے کے روشن امکانات بن رہے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے قطری ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کو خطے میں کیے گئے اپنے حالیہ دوروں اور مختلف وزرائے خارجہ سے ہونے والے ٹیلیفونک رابطوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خطے میں تناؤ اور کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق رائے کا پایا جانا خوش آئند بات ہے

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان ،خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے اپنا متحرک اور مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے

پاکستان، فریقین کو محاذ آرائی سے بچنے اور سفارتی ذرائع بروئے کار لا کر،مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا تاکہ خطے کا امن، خطرات سے دو چار نہ ہو مخدوم شاہ محمود قریشی

قطری ڈپٹی وزیر اعظم و وزیرخارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے دورہ ء قطر کو سراہتے ہوئے ،”افغان امن عمل” سمیت خطے میں قیام امن کیلیے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کی تعریف کی

 

 

Facebook Comments