وزیراعظم نے وفاقی ملازمین کی ترقی کے لئے اہم حکم جاری کردیا

0 147

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی ترقیوں کے حوالے سے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے 60 دن میں کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ترقیوں کے زیر التواء ہونے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت جاری کی ہیں کہ ترقیوں کے معاملے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ایم ایم ڈیلیوری یونٹ کی جانب سی ا داروں اور وزارتوں کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 60 دن کے اندر ترقیوں پر فیصلہ کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ 7 ہزار ملازمین 1991 سے ترقی کے انتظار میں ہیں جو معاملہ زیر التواء ہے۔ پی ایم ڈیلیوری یونٹ کا کہنا ہے کہ ملازمین کی ترقیاں نہ ہونے سے کارکردگی اثر اندار ہو رہی ہے۔ترقیوں سے 20 ہزار ملازمین کے سنیارٹی مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔پی ایم ڈیلیوری یونٹ کا کہنا ہے کہ فنانس میں 2290، کامرس میں 1364،پیٹرولیم میں 809 ، پاور ڈویڑن میں 615 ترقیاں زیر التواء ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل سرکاری ملازمین کے لئے حکومت کی جانب سے خوشخبری کی نوید سنا ئی گئی تھی۔حکومت کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق گریڈ1 سے لے کر 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے ملازمین کو پیش آنی والی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ان کی تنخواہوں میں اضافہ کر کے مشکلات کا حل نکالا جائے گا۔2017 میں ملازمین کی اسکیل کے مطابق جو تنخواہیں رکھی گئی تھیں ابھی تک وہی چل رہی تھیں جس کے بعد اب ان میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تاہم وزیر اعظم نے وفاقی ملازمین کی ترقیوں کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کرتے ہوئے 60 دن میں کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

Facebook Comments