وزیراعظم عمران خان کی ڈیووس میں عالمی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں

ڈیووس: وزیراعظم عمران خان نے ڈیووس میں مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کے علاوہ عالمی اداروں کے صدور سے بھی ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں سرمایہ کاری اور باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم عمران خان سے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی صدر کرسٹالینا جارجیوا نے ملاقات کی۔

0 89

ڈیووس (صباح نیوز) اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور بیرونی سرمایہ کاری کے اعزازی سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔وزیراعظم سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے صدر مساتسوگا آساکاوا نے بھی ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور بیرونی سرمایہ کاری کے اعزازی سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔ ۔ ملاقات میں پاکستان کے معاشی معاملات میں بینک کے مثبت کردار پر بات چیت کی گئی۔صدرایشین ڈیولپمنٹ بینک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے بات چیت مثبت رہی، آئی ایم ایف مذاکرات کے بعد ہم نے بھی پاکستان سے تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا، ایشین ڈیولپمنٹ بینک اور پاکستان ایک عرصے سے مل کر کام کر رہے ہیں۔
ملاقات کے بعد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت میں مدد فراہم کرنے پرایشین ڈیولپمنٹ بینک کے شکرگزار ہیں، امید ہے اے ڈی بی کے نئے صدر کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے نئے صدر کے ساتھ مستقبل میں بھی تعاون کے خواہاں ہیں،اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سوزن وجسیی نے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے، سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل وژن پروگرام کی سربراہ تانیہ ایدرس، معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانی زلفی بخاری اوربیرونی سرمایہ کاری کے اعزازی سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے ٹیکنالوجی کمپنی سیمنز کے سی ای او جوئے کائسر سے بھی ملاقات کی جس میں ٹیکنالوجی کے تبادلے، سرمایہ کاری اور مہارت بڑھانے کے لیے تعاون پرگفتگو کی گئی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈیووس پہنچے تھے جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔

Facebook Comments