وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت طلب کر لی۔

0 174

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت طلب کر لی ہے اور وزیراعظم نے فیصل واوڈا کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کیلئے شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے ایک نجی چینل کے ٹی وی شو میں فوجی بوٹ کے ساتھ شرکت کی تھی جس پر انہیں مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اس حرکت پر اس کے ساۃ بیٹھے دوسرے پارٹیوں کے رہنما اٹھ کر چلے گے تھے۔

Facebook Comments