وزیراعظم عمران خان اور حفیظ شیخ میں تکرار۔۔!!! آخر اختلافات کی وجہ کیا بنی؟

0 98

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور حفیظ شیخ میں تکرار خبریں آئی ہیں، آخر اختلافات کی وجہ کیا بنی؟ واقفانِ حال کا بڑا انکشاف کر دیا گیا۔ سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے وزیر اعظم عمران خان اور مشیر خزانہ عبد حفیظ شیخ میں تکرار کی وجہ بتا دی۔نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام”ویو پوائنٹ”میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ واقفان حال کےمطابق ہائی پاورسلیکشن بورڈ کی میٹنگ میں پہلے اور دوسرے نمبر کے شخص کی بات ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ساتویں نمبر پر جس شخص کا نام موجود ہے اس کی سی وی پڑھ کر بتائیں جس پر پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے کہا کہ وہ جونیئر ہیں ان سے اوپر سینئر لوگ موجود ہیں جس پر مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ان کی شہرت بھی اچھی نہیں ہے جس پر وزیراعظم عمران خان خفا ہو گئے اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے کہا کہ تمہیں کیا مجھ سے زیادہ پتہ ہے؟واقفان حال کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے پہلی بار اپنی طبعیت کے برعکس وزیراعظم سے تکرار کی اور کہا کہ جی مجھے پتہ ہے کہ یہ جونیئر ہے اور اس کی شہرت بھی اچھی نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ساتویں نمبر پر جس شخص کا نام موجود تھا وہ وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی کے عزیز ہیں اور ان سے بہت گہری تعلق داری ہے۔

Facebook Comments