ورلڈ کرائم انڈیکس میں وفاقی پولیس کی رینکنگ میں بہتری

0 135

اسلام آباد: ورلڈ کرائم انڈیکس میں وفاقی پولیس کی رینکنگ میں بہتری
ورلڈ کرائم انڈیکس کی جانب سے نئی جاری ریٹنگ میں اسلام آباد 69 درجے بہتری کے بعد 301 پر پہنچ گیا
جاری شدہ فہرست کے مطابق اسلام آباد میں کرائم انڈیکس کم ہو کر 28.63 پوائنٹس سطح پر پہنچ گیا۔گزشہ سال ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد 232 نمبر پر موجود تھا۔گزشتہ سال وفاقی دارلحکومت میں کرائم کی شرح 32.88 فیصد تھی
اسلام آباد نے کرائم شرح میں سڈنی, برلن, ماسکو, لندن, پیرس اور شنگھائی کو بھی مات دے دی
اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں 4 فیصد کمی پر وفاقی دارلحکومت دُنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہوگیا
رپورٹ بین الاقوامی ادارے Numbeo کی جانب سے جاری کی گئی،رپورٹ دُنیا بھر کے 374 شہروں میں سروے کے بعد جاری کی گئی۔
ائی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایات کے مطابق سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں
اسلام آباد پولیس کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت دن بدن کرائم میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے
ائی جی اسلام آباد ورلڈ کرائم انڈیکس میں وفاقی پولیس کی رینکنگ میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس

Facebook Comments