نیب کسی کیخلاف انکوائری کررہا ہے تو اس کی عزت کا بھی خیال رکھے، پشاور ہائیکورٹ

0 47

 پشاور: ائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب کسی کے خلاف انکوائری کررہا ہے تو پھر اس کی عزت وقار کا بھی خیال رکھے۔

جسٹس قیصر رشید اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس قیصر رشید نے نیب پراسیکوٹر سے استفسار کیا کہ جب ایک شخص انکوائری میں تعاون کررہا ہے تو پھر اسے کیوں گرفتار کرتے ہیں۔ نیب کسی کے خلاف انکوائری کررہا ہے تو پھر اس کی عزت وقار کا بھی خیال رکھے۔ عدالت نے امیر مقام کی عبوری ضمانت میں 18 نومبر تک توسیع کردی۔

اس دوران امیر مقام نے عدالت سے کیس کی سماعت 22 نومبر کو پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کے بعد مقرر کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے امیر مقام کے انداز پر اظہارت برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ ٹھیک طرح سے کھڑے ہوجائیں یہ اسمبلی ہال نہیں عدالت ہے۔ عدالت کا جلسوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Facebook Comments