نوشہرہ زیارت کاکاصاحب واقعہ میں 8سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعدقتل کرنے والا ملزم گرفتار

0 134

نوشہرہ (بیورو ریپورٹ) نوشہرہ زیارت کاکاصاحب واقعہ میں 8سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعدقتل کرنے والے ملزم کو اہلیان علاقہ نے پکڑکر پولیس کے حوالے کیا اب پولیس اپنے نمبر بڑھانے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیکر رائے عامہ کو متاثر کرنے کی ناکام کوششوں میں لگ گئی پولیس چوکی کاکا صاحب کا عملہ امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام اہلیان کاکاصاحب کا پولیس چوکی زیارت کاکاصاحب میں تعینات اہلکاروں کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار جبکہ تھانہ نوشہرہ کلاں کے تفتیشی افسران بھی مذکورہ بالا کیس سمیت دیگر کیسز اہم پیش رفتوں میں ناکام تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ زیارت کاکا صاحب میں گذشتہ روز 8سالہ عوض نور دختر اسجد جہان سہ پہر 3بجے مدرسہ گئی لیکن حسب معمول مدرسے سے گھر واپس نہیں آئی جس پر بچی کے لواحیقن کو تشویش ہوا بچی کے لواحیقن نے پولیس کو عوض نور نامی بچی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی لیکن پولیس سے پہلے اہلیان علاقہ نے بچی کی لاش ڈھونڈ نکالی اور ملوث درندہ صفت ملزمان ابرار ولد عبد اللہ اور رفیق الوہاب ولد حلیم وہاب ساکنان پیر سچ زیارت کاکا صاحب کو بھی حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کر دیا لیکن اب نوشہرہ پولیس بچی کی لاش کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کو اپنے کھاتے میں ڈال کر اعلیٰ پولیس افسر ان کو اپنے نمبر بڑھانے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیکر رائے عامہ کو متاثر کرنے کی ناکام کوششوں میں لگی ہے جبکہ دوسری طرف اہلیان علاقہ نے نوشہرہ کلاں پولیس اور پولیس چوکی زیارت کاکا صاحب میں تعینات تمام اہلکاروں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ملزمان عوام پکڑتے رہے تو پھرپولیس کس کام کیلئے؟۔

Facebook Comments