نوشہرہ:۔محمکمہ تعلیم کے ہیڈکلرک کو زبانی تکرار پر قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔ملزم کا اعتراف جرم۔واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔

0 79

نوشہرہ (کرایم رپورٹ): 26-01-2020 کو مسماۃ (ف)نے نوشہرہ کینٹ پولیس کو اپنے شوہر قاضی مسعود الرحمن کے قتل کی رپورٹ درج کی۔قاضی مسعود الرحمن محکمہ تعلیم میں ہیڈ کلرک کے عہدے پر فائز تھے اور پشاور میں ڈیوٹی کر رہے تھے۔وقتی زبانی تکرار پر ملزم نے انہیں قتل کیا۔
۔ASPکینٹ بلال احمد نے SHOکینٹ عنایت علی امجد اور اختر حسین خان SI پر تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔
تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت سے ملزم تک رسائی حاصل کی۔
ملزم افراسیاب ولد قاضی صفی الدین ساکن لکی مروت حال پشاور کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کا تفتیش کے دوران میں اعتراف جرم۔ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد۔مزید تفتیش جاری ۔

Facebook Comments