نعیم الحق کی و فا ت سے پار ٹی مخلص سا تھی سے محرو م ہو گئی:ڈاکٹر شاہد صد یق

0 148

لاہور (یواین پی) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ نعیم الحق کی و فا ت سے پار ٹی مخلص سا تھی سے محرو م ہو گئی، عمران خان کے ہر دکھ سکھ کے سا تھ سا یہ کی طرح کھڑے رہنے والے نعیم الحق کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا،تحریک انصا ف کی 22سالہ جدو جہد میں بانی رکن نعیم الحق کی خد ما ت کو خراج تحسین پیش کر تا ہو ں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ان کے پارٹی کیلئے بیش بہا خدمات تھیں، خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، دکھ کی گھڑی میں مرحوم کے لواحقین کیساتھ کھڑے ہیں، نعیم الحق بہترین ساتھی اور بہادر کارکن تھے،نعیم الحق کینسر جیسے مرض سے شیر کی طرح لڑے،ایک دوست اور بڑے ساتھی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔اللہ ر ب العز ت انہیں اپنے جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا ء فرما ئے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا ء فرما ئے۔

Facebook Comments