میڈیا ورکر کو تنخواہ ملے گی، تو اشتہار ملیں گے،وزیر اعظم کا اہم فیصلہ،

0 98

اسلام آباد(جنرل رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کو اشتہارات کا اجرا، ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کرنے کے لیے وزارت اطلاعات کو ہدایات جاری کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم ہدایت جاری کردی ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ میڈیا ہاسز کو اشتہارات کا اجرا ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کیا جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی، وزیر اعظم کی جانب سے مذکورہ ہدایات وزارت اطلاعات کو بھجوا دی گئی ہیں۔

Facebook Comments