میاں نواز شریف نے ضمانت پر جیل سے رہائی پر شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا عندیہ

0 102

سلام آباد(بیورو رپورٹ)میاں نواز شریف نے ضمانت پر جیل سے رہائی پر شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا عندیہ دے دیا۔پنجاب میں بھی نئی حکمتِ عملی کا آغاز،چند روز بعد نواز شریف کے ایک آپریشن کی وجہ سے مریم نواز کو بھی لندن جانے کی اجازت مل جانے کا قوی امکان۔ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں لندن میں پارٹی رہنماؤں کی میٹنگ میں کئی امور پر مشاورت ہوئی جن میں پنجاب اور وفاق میں از سر نو حکمت عملی پر غور کیا گیا .نواز شریف نے قومی اسمبلی میں جارحانہ پالیسی اختیار کرنے کی وجہ سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو شہباز شریف کی جگہ اپوزیشن لیڈر بنانے کا عندیہ دے دیا ذرائع کے مطابق اس اہم ترین تبدیلی کے پیچھے بنیادی طور پر مریم نواز کا ہی ہاتھ ہے شہباز شریف تحفظات کے باوجود خاموش ہیں .نواز شریف نے اسی وجہ سے شاہد خاقان عباسی کو درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت کی ہے.مریم نواز کی موجودہ خاموشی باہر جانے کی مصلحت کی وجہ سے ہے .دوسری جانب چوہدری نثار علی خان کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی خبریں منظم انداز میں سامنے لائی گئیں جس پر عمران خان کو لاہور جا کر ایک بار پھر واضح کرنا پڑا کہ سردار عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے. اب مسلم لیگ ن کی جانب سے سوشل میڈیا پر چوہدری نثار علی خان کے خلاف اس مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے کہ ان کی طرف سے معافی مانگنے کو نواز شریف نے مسترد کردیا ہے .جبکہ پنجاب میں چوہدری برادران کو اس بات پر تقریباً قائل کر لیا گیا ہے کہ وہ وزارت اعلیٰ کے لیے آگے بڑھیں .چوہدری پرویز الٰہی نے اس پر پیپلزپارٹی سے بھی رابطے رکھے ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق اگر کوئی بڑی رکاوٹ سامنے نہ آئی تو پرویز الٰہی آئندہ چند روز تک کھل کر سامنے آ سکتے ہیں۔اس پوری صورتحال میں شہباز شریف کی پاکستان واپسی پر فیصلہ نہیں کیا جا سکا جبکہ شہباز شریف پر وطن واپسی کا دباؤ ہے مگر وہ اس پر راضی نہیں .میاں نواز شریف کو ڈاکٹرز نے ایک چھوٹا سا آپریشن تجویز کیا ہے جس پر وہ ہسپتال میں داخل ہو جائیں گے اور اس آپریشن کو پہلے کی طرح بڑھا چڑھا کر پیش کیا جائے گا..واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد خاقان عباسی نے درخواست ضمانت دائر کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا. چوہدری نثار علی خان کی جانب سےتمام تر صورتحال کو جاننے کے باوجود خاموشی کا لبادہ اوڑھے رکھنا انتہائی معنی خیز ہے

Facebook Comments