مہنگائی بےروزگاری بجلی گیس قیمتوں میں اضافے کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے جلسے منعقد کئیے جائیں گے۔

کارکنان بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاریوں کا اغاز کریں۔ ذوالفقار افغانی

0 80

پشاور (جرل رپورٹ): پیپلز پارٹی پشاور سٹی کے صدر ذوالفقار افغانی کے زیر صدارت سٹی کابینہ کا اجلاس سٹی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں جنرل سیکرٹری ذوالفقار اعوان، سینئر نائب صدر رفعت اللہ، حاجی عمر خطاب، ثاقب اقبال، طارق رحیم، نائب صدر حاجی ملک اکبر خان ، نیاز عادل، حلیم چاچا، تحسین اللہ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری کامران خان اعزاز شاہ بلال کریم نے شرکت کی، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں عہدیداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضعلی عہدیداروں اور کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاریوں کی ہدایت جاری کر دی گئی سٹی کی تمام تنظیموں کو مکمل کیا جائے گا تنظیم سازی کو وارڈ یونین کونسل کی سطح پر مکمل کیا جائے گا اس حوالے سے عہدیدار اور کارکنوں کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا پڑے گا تنظیم میں جو عہدیدار حصہ نہیں لیتے غیر فعال ہے ان کو فارغ کیا جائے گا ڈسپلن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ ملک میں بےتحاشہ مہنگائی بےروزگاری بجلی گیس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے جلسے جلوس منعقد کئیے جائیں گے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار افغانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جدوجہد کی علامت ہے پارٹی نے جمہوریت کے استحکام، عوامی حقوق کی بحالی اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نمایاں کردار ادا کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پشاور سٹی کے کارکنوں کی قربانیاں بے مثال ہیں اور اعلی قیادت ان کی قربانیوں کو بڑی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتی ہے پشاور سٹی کی تنظیم ماضی میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی ہے اور آگے بھی پارٹی کی سربلندی کارکنوں کی حقوق کے لئے اپنی جدوجھد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگی اجیرن بنانے والے عوامی غیض ؤ غضب کو دعوت دے رہے ہیں غیر جمہوری حکومت کے امرانہ طرز عمل سے عوام چکرا گئے ہیں پیپلز پارٹی پشاور سٹی مہنگائی کے خلاف صوبہ بھرپور احتجاج کریں گی انہوں نے کہا حکومت اپنی ہٹ دھرمی انا پرستی کی وجہ عوام رل رہے ہیں اشرافیہ کی نمائدہ حکومت غریب کش پالیسیوں پر عمل پیرا ہے عوام الناس بھوک افلاس تنگدستی سے زندہ درگور ہیں

Facebook Comments