موٹر وے پرغیر ذمے دارانہ ڈرائیونگ اور ہوائی فائرنگ کرنے پر براتی گرفتار

0 104

اسلام آباد: موٹروے پر خطرناک طریقے سے ڈرائیونگ اور ہوائی فائرنگ کرنے پر باراتی دھر لیے گئے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایم ون پر مردان کی جانب جانے کے والی بارات میں شامل چند افرادغفلت لاپروائی سے ڈرائیونگ کر رہے ہیں  جب کہ ایک گاڑی کے مسافر  ہوائی فائرنگ میں بھی ملوث ہے۔اطلاع پر موٹروے پولیس نے کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب،برات میں شامل چار گاڑیوں کو روک لیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق تین سوار گاڑیوں سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔فرار ہونے والوں کا تعاقب جاری رکھا گیا اور رشکئی انٹرچینج کے قریب روک کر جنید حیات ،محمد ابراہیم،محمد عزیر،ماجدخان کے خلاف  تھانہ مصری بانڈا میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔واجد زمان،امبر زمان کے خلاف تھانہ رسالپور میں الگ سے مقدمے کا اندراج کیا گیا۔

Facebook Comments