موٹروے پولیس نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

0 128

چارسدہ (کرایم رپورٹ) موٹروے پولیس نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

تفصیلات کے مطابق موٹروے ،ایم ون ، چارسدہ کے قریب انسپکٹر عرفان اللہ اور ہیڈ کانسٹیبل محمد سلیمان روٹین کی پٹرولنگ کر رہے تھے

اسی دوران ان کی نظر سڑک کے کنارے کھڑی ایک گاڑی LEH 1684 پر پڑی جس کی قریب موٹروے پولیس افسران مدد کی غرض سے پہنچے تو تو گاڑی میں کوئی شخص موجود نہ تھا

کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد جب کوئی نہیں پہنچا تو شک کی بنیاد پر افسران نے گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی میں سے 37 کلو چرس برآمد ہوئی

گاڑی کو قبضے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی

بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس چمکنی کو بھی واقعے کی اطلاع دی گئی اور ضروری قانونی کاروائی کرنے کے بعد منشیات اور گاڑی ڈسٹرکٹ پولیس چمکنی کے حوالے کر دی گئی ہے.

ترجمان موٹروے پولیس انسپکٹر ثاقب وحید

Facebook Comments