مودی کے اقدام کے نتیجے میں میرا ایمان ہے کہ کشمیر اب آزاد ہوگا اور مودی نے 5 اگست کو سنگین غلطی کی جس سے وہ پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔وزراعظم عمران خان

0 113

مظفرآباد(یواین پی)وزراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی کے اقدام کے نتیجے میں میرا ایمان ہے کہ کشمیر اب آزاد ہوگا اور مودی نے 5 اگست کو سنگین غلطی کی جس سے وہ پیچھے نہیں ہٹ
سکتا۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صرف اقتدار کی خاطر جمہوریت پسند نہیں بنا بلکہ جمہوریت پسند آدمی ہوں، ملک میں جمہوریت جتنی مضبوط ہوگی وہاں ترقی بھی اتنی زیادہ ہوگی، مغرب اس لیے آگے بڑھا کیوں کہ ان کے پاس جمہوریت آئی اور ہمارے پاس بادشاہت آئی، خوشحال ملکوں کے پاس کلین حکومت ہے، کرپشن نہیں ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے بیان کے ردعمل میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں جمہوریت پسند ہوں، جمہوریت پسند اقتدار کیلئے نہیں ہوں، جمہوریت جتنی بھی بری ہو پھر بھی بہترین نظام ہے، مغرب ہم سے آگے اس لیے ہے کیونکہ وہاں جمہوریت پہلے آئی، جتنی جمہوریت بڑھے گی اتنی خوشحالی آئے گی، جہاں بادشاہت تھی وہ معاشرے پیچھے رہ گئے، خوشحال ممالک کے پاس شفاف نظام ہے۔میری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں لیکن گھر میں چوری کرنے والوں سے دوستی نہیں کرسکتا، جنہوں نے ملک لوٹا، ان سے مفاہمت کرنے کا نہ کہیں،خوشحالی کی سب سے بڑی وجہ شفافیت اور کرپشن سے پاک معاشرہ ہے، یہ ذاتی نہیں، میرے ملک کی لڑائی ہے، چین نے 450 وزرا کو جیلوں میں ڈالا، جس ادارے کی طرف دیکھوں خسارے میں ہے، اپنے اندر کبھی مایوسی نہ لائیں، یہ گناہ ہے، امریکا میں کرپشن کرنے والوں کو 30،30 سال جیل میں ڈالا گیا، چین میں بھی کرپٹ عناصر کو سزا دی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں سے کہتا ہوں کہ مایوس نہ ہوں، مودی کے اقدام کے نتیجے میں میرا ایمان ہے کہ کشمیر اب آزاد ہوگا، مودی نے 5 اگست کو سنگین غلطی کی جس سے وہ پیچھے نہیں ہٹ سکتا، مودی نے انتخابات میں پاکستان مخالف جذبات کو ابھارا اور آر ایس ایس کا فلسفہ دنیا کے سامنے رکھا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ مودی نے ساری انتخابی مہم پاکستان کیخلاف کی، مودی نے ہندوتوا فلاسفی کو پروان چڑھایا، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے ہر فورم کا استعمال کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھایا کہ کشمیر ایشو کیا ہے؟ مودی آر ایس ایس کے نظریے کو اوپر لایا، آر ایس ایس ہٹلر سے متاثر تھی، آر ایس ایس نے یہودیوں کے قتل عام کو سراہا، ہم نے لوگوں کو بتایا کہ آر ایس ایس کا فلسفہ کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مودی نے کہا 11 دن میں پاکستان کو فتح کر سکتے ہیں، ایسا بیان دینے والا آدمی نارمل نہیں ہوسکتا، گھبرائے ہوئے لوگ ایسے بیان دیتے ہیں، بھارتی آرمی چیف کہتا ہے ایک اشارہ کریں، آزاد کشمیر فتح کرلیں گے، بھارت دہشتگردی کے نام پر کشمیریوں پر ظلم و تشدد کرے گا، آر ایس ایس مقبوضہ کشمیر کو اکثریت سے اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے، دنیا کشمیر کو دیکھ رہی ہیاس لییبھارت پھنس چکا ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے دہشتگردی کو اسلام سے جوڑ دیا جاتا ہے، ہندو، یہودی دہشتگردی کا کبھی کسی نے کہا؟ بھارت عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، دین اور دہشتگردی کا کوئی تعلق نہیں، کشمیر ایشو کو اب اگلے مرحلے میں لے کر جانا ہے، یورپی پارلیمنٹ میں 600 پارلیمنٹیرینز نے قرارداد پاس کی۔

Facebook Comments