منشیات سمگلنگ میں ملوث3 ملزما ن گرفتاربھاری مقدار میں چرس ،افیون اور ہیروئن برآمد

0 56

پشاور(کرایم رپوٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کروڑں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں دو کا تعلق ضلع سر گو دھا سے جبکہ ایک کا تعلق ضلع بونیر سے ہے جوگاڑیوں کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تھانہ چمکنی کی حدود میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران حراست میں لئے گئے تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر24کلو گرام چرس،10 کلو گرام سے زائد ہیروئن اور ایک کلو گرام سے زائد افیون بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد موٹر کار اور ایک شہ زور مال بردار گاڑی بھی پولیس تحویل میں لی گئی ہے، تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہو ر بابر آفریدی کو خفیہ ذراءع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اطلاع ملتے ہی شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی جس کےدوران ایس پی رورل نجم الحسنین کی نگرانی میں اے ایس پی چمکنی خان زیب اور ا یس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الرحمن نے موٹر وے ناکہ بندی پر ایک مشکوک شہ زور گاڑی نمبر2984 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانو ں سے 24 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس اور ایک کلو گرام سے زائد افیون برآمد کر کے دو ملزمان محمد اکرم ولد شمشیر خان اور محمد بلال ولد نذیر ساکنان سرگودھا جبکہ ایک اور اہم کارروائی کے دوران موٹر کار نمبر2868 کے ذرےعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تلاشی لینے پر موٹر کار کے خفیہ خانو ں سے10 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر کے ملزم عبد القدوس ولد عبدالمجید سکنہ بونیر کو گرفتار کرلیا
دونوں کاروائیوں میں گرفتارتینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کےدوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

Facebook Comments