ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان کا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شیخ ملتون کا دورہ

0 170

مردان(بیورو رپورٹ) منشیات(آئس) کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم دور حاضرکا اہم تقاضا ہے،تعلیم ہمیں شعور دیتی ہے اس لئے طلباء کو منشیات کا استعمال زیب نہیں دیتا،منشیات اور آئس کے سوداگروں کے قلع قمع اور معاشرے کو منشیات کی وباء سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے،سماج د شمن عناصر نوجوانوں کو منشیات(آئس) کی دلدل میں پھنساکران کا مستقبل داؤ پر لگانا چاہتے ہیں ان کی اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے والدین اوراساتذہ کرام کوبھی اپنابھرپور کردارادا کرنا ہوگا کیونکہ آئس کا عادی شخص نہ صرف اپنے بلکہ دوسروں کی زندگیوں کے لئے بھی خطرے کا سبب بنتا ہےان خیالات کا اظہارڈی پی او سجاد خان نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شیخ ملتون میں طالبات سے منشیات( آئس ) کے خاتمے اور نقصانات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،منعقدہ تقریب سے اسسٹنٹ کمیشنر مس گل بانو، اسسٹنٹ کمیشنر احد خان نے بھی آئس نشہ کے نقصانات اور اس سے بچاو کے بارے طالبات کو آگاہ کیا۔اس موقع پرگورنمنٹ گرلزڈگری کالج شیخ ملتون کی پرنسپل سلمیٰ غنی آیاز،یوتھ ولینٹئر ٹاسک فورس کے عہدیدار وممبران،میڈیا کے نمائندو اوراساتذہ کرام کے علاوہ طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Facebook Comments