منشیات بالخصوص آئس کے خاتمے اور قلع قمع کیلئے مردان پولیس کے آگاہی مہم کے سلسلے میں ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے گورنمنٹ ڈگری کالج گڑھی کپورہ کا دورہ

0 108

مردان(بیورو رپورٹ) منشیات بالخصوص آئس کے خاتمے اور قلع قمع کیلئے مردان پولیس کے آگاہی مہم کے سلسلے میں ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے گورنمنٹ ڈگری کالج گڑھی کپورہ کا دورہ کیا۔
منشیات(آئس) کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم دور حاضرکا اہم تقاضا ہے،تعلیم ہمیں شعور دیتی ہے اس لئے طلباء کو منشیات کا استعمال زیب نہیں دیتا،منشیات اور آئس کے سوداگروں کے قلع قمع اور معاشرے کو منشیات کی وباء سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے،سماج د شمن عناصر نوجوانوں کو منشیات(آئس) کی دلدل میں پھنساکران کا مستقبل داؤ پر لگانا چاہتے ہیں ان کی اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے والدین اوراساتذہ کرام کوبھی اپنابھرپور کردارادا کرنا ہوگا کیونکہ آئس کا عادی شخص نہ صرف اپنے بلکہ دوسروں کی زندگیوں کے لئے بھی خطرے کا سبب بنتا ہےان خیالات کا اظہارڈی پی او سجاد خان نے گورنمنٹ ڈگری کالج گڑھی کپورہ میں طلباء سے منشیات( آئس ) کے خاتمے اور نقصانات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،منعقدہ تقریب سے ڈاکٹرامیر خان نے بھی آئس نشہ کے نقصانات اور اس سے بچاو کے بارے طلباء کو آگاہ کیا۔اس موقع پرگورنمنٹ ڈگری کالج گڑھی کپورہ کے پرنسپل محمد ابرار،یوتھ پارلیمینٹ کے چیئرمین ارشاداحمدوممبران،میڈیا کے نمائندوں اوراساتذہ کرام کے علاوہ طلباءنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Facebook Comments