ملک بھر کے 15 مقامات پر پولیو وائرس کی تصدیق

پنجاب کے 7، سندھ کے 4 اوربلوچستان کے 2 مقامات پرپولیو وائرس نکلا ہے جن میں سے 13 نمونوں میں ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو میں وائرس پایا گیا ہے

0 91

سلام آباد(صباح نیوز): ملک بھر کے 15 مقامات سے پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے 7، سندھ کے 4 اوربلوچستان کے 2 مقامات پرپولیو وائرس نکلا ہے جن میں سے 13 نمونوں میں ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو میں وائرس پایا گیا ہے
آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب وائرس کی لپیٹ میں ہے جہاں 7مقامات پرگٹروں کے پانی میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔گذشتہ روز بھی پاکستان کے دو صوبوں سندھ اور بلوچستان سے پولیو کے ایک، ایک کیسز سامنے آئے تھے۔
ضلع ٹنڈو الہ یار میں سات ماہ کی بچی پولیو سے متاثر ہوئی۔ گزشتہ سال صوبے میں پولیو کے 24 کیسز سامنے آئے تھے۔دوسری جانب بلوچستان میں پولیو کا کیس قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا جہاں ایک 18 ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ بچی میں پولیو کی تصدیق کے لئے نمونہ 31 دسمبر کو حاصل کیا گیا تھا۔محکمہ صحت نے بتایا کہ مذکورہ بچی کو تین مرتبہ پولیو سے بچا کی ویکسین پلائی گئی تھی جبکہ اس کا خاندان پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں مقیم رہا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق سال 2019 میں بلوچستان سے پولیو کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔نو جنوری کو ملک کے تین بڑے صوبوں پنجاب، خیبرپختونخوااور سندھ میں چھ پولیو کے نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

Facebook Comments