ملک بھر میں سیاحت کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبر،سیرو تفریح کے دوران نجی ہوٹلز کو مہنگے کرائے کی ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی

0 94

اسلام آباد(بیورو رپورٹ): وزارت پوسٹل کے ملک بھر میں قائم ریسٹ ہاوسز کو عوام کیلے کھول دیا گیا، وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر با ظابطہ نوٹیفکیشن جاری۔
شہری تفریحی مقامات کی سیر کے دوران سرکاری ریسٹ ہاوسز میں قیام کر سکیں گے
مسافر حضرات کو بھی سفر کے دوران مہنگے ہوٹلز میں قیام کرنے کی ضرورت نہیں
انتہائی کم معاوضے پر خوبصورت اور دلکش ریسٹ ہاوسز میں رہا جا سکے گا
مراد سعید کی ہدایت پر کراچی سے مری تک تمام ریسٹ ہاوسز کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا
مری ایوبیہ, گلیات، سوات, گلگت اور مظفر آباد کی حسین وادیوں میں قائم ریسٹ ہاوسز آپ کے منتظر
لاہور کراچی پشاور اور کوئٹہ میں بھی سرکاری قیام گاہوں کی تزئین و آرائش مکمل
شہری کم سے کم 1200 اور زیادہ سے زیادہ 3000 روپے میں قیام کر سکیں گے
فیصلہ ملکی وسائل کے بہتر استعمال اور عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا
اقدام سے حکومتی آمدن میں اضافہ اور عوام کے اخراجات میں کمی ممکن ہو سکے گی
ریسٹ ہاوسز کہاں کہاں موجود ہیں معلومات پاکستان پوسٹ کی ویب سائٹ پہ ڈال دی گئی
شہری پاکستان پوسٹ کی ایپ سے بھی ریسٹ ہاوسز کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں

Facebook Comments