مقبوضہ کشمیر:شوپیاں میں 3 نوجوان شہید

0 98

سرینگر (ساوتھ ایشین وائر)؛مقبوضہ کشمیر میں ، بھارتی فوجیوں نے تازہ کارروائی میں ، ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ وچی علاقے میں جاری آپریشن میں 3 نوجوانوں عادل بشیر ، وسیم، اور جہانگیر ملک کو شہید کر دیا۔
کشمیرزون پولیس کے ایک ٹویٹر کے مطابق سی آر پی ایف، فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے زینہ پورہ وچی علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کی ، تلاشی کاروائی کے دوران نوجوانوں نے پولیس فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین نوجوان شہید ہوئے۔ جو کہ پولیس کے مطابق عسکریت پسند ہیں۔ شہید نوجوانوں میں عادل بشیر علاقے زان پورہ سے، وسیم، ناگ بل شوپیاں، اور جہانگیر ملک اچن پلوامہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ شہید نوجوانوں تنظیم حزب المجاہدین کے ارکان ہیں۔
فوج نے بھاری ہتھیاروں اور کیمیائی بارود کا استعمال کیا اور سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان کو تباہ کردیا
بھارتی فورسز نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو روک دیا ہے اور علاقے میں گھر گھر تلاشی شروع کردی ہے۔

Facebook Comments