مقبوضہ وادی: قابض بھارتی فوج نے ایک روز کے دوران 13 کشمیریوں کو شہید کر دیا

0 149

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کر دی، نوجوان کشمیریوں کی نسل کشی کرنے لگ گئی، صرف ایک روز کے دوران 13 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی دنیا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تگ و دو کر رہی ہے تو وہیں پر قابض اور ظالم بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کرنے لگ گئی ہے، صرف ایک روز کے دوران 13 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں لاک ڈاون جاری ہے جس کی وجہ سے کشمیریوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے، علاقے میں کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہے جبکہ باہمی رابطے کیلئے انٹرنیٹ کا استعمال بھی ممنوع ہے۔ اس ذہنی اذیت والے ماحول میں جب کشمیری بے جا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہیں تو بھارتی فوج ان پر گولیاں برسانے سے بھی دریغ نہیں کرتی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران 13 کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض اور ظالم بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے علاقے میندرمیں اور ضلع پونچھ کے مختلف گاؤں میں دس نوجوانوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ان علاقوں میں 28 مئی سے آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔ بھارتی فوج کے افسر نے بتایا کہ ضلع پونچھ میں کچھ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے ضلع راجوڑی میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیریوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں پر شدید پتھراو کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مئی کے مہینے میں دوبچوں سمیت 21 کشمیریوں کو شہید کیا گیا جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

Facebook Comments